ایشیا کپ 2025، افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے 11ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ متوقع ہے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ میچ جیتنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ کوشش کریں گے کہ بنیادی چیزوں کو درست رکھیں اور جیت کی راہ ہموار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچ نئی ہے اور بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی لیے 170 رنز کا ہدف سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، کیونکہ پچ بعد میں سست ہو سکتی ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ گروپ اسٹیج کے اختتام سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے فتح ناگزیر ہے۔ افغانستان اپنی جارحانہ اسپن بولنگ جبکہ سری لنکا متوازن بیٹنگ لائن کے ساتھ میدان میں اُتری ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔