ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 35 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 3 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 37 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

Related posts

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ