دبئی : افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش سے میچ ہارنے کے بعد حواس باختہ ہوگئی، اور ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مصداق پاکستانی امپائر سے بدتمیزی شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں میچ ہارنے کے بعد ان کو پاکستانی امپائر فیصل آفریدی کے ساتھ ناشائستہ انداز میں الجھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستانی شائقین کی جانب سے افغان کرکٹر کی ٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک صارف عمران صدیقی نے واقعے کی ویڈیو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کپتان راشد خان نے میچ ہارنے کے غصے میں پاکستانی امپائر فیصل آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔
