لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے، جس کے پہلے میچ کا آغاز آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کا سخت مؤقف برقرار
پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے ٹس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اب تک 12 اوورز کھیل کر ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا چکی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 19 ستمبر اور تیسرا و آخری ون ڈے 22 ستمبر کو شیڈول ہے۔
یہ سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس کے حصول اور عالمی درجہ بندی میں بہتری کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔