بھارت کی پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری پھیلانے کی سازش بے نقاب ہوگئی، پی ٹی ایم اور یونائیٹڈ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
لیکڈ کیبل کے مطابق یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یوکے پی این پی) رہنماؤں نے بھارتی خصوصی رابطہ افسر سے جنیوا میں 5 گھنٹے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں نمائندوں کو آزادکشمیر میں ضلعی نیٹ ورک فعال کرنے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کشیدہ صورت حال، مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند
لیکڈ کیبل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نمائندوں کو بجلی کے بلز پر جلسے اور سوشل میڈیا مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے جنیوا اجلاس UNHRC میں بھی بجلی بلز کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا مہم میں فوج کی زمینوں پر قبضے، کشمیری عوام کو سہولتوں سے محروم کرنے کا الزام اور ایل او سی پار معیارِ زندگی میں بہتری لانے کو نمایاں کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر نمائندوں نے فنڈز کی کمی کی شکایت کی، اور PTM کو زیادہ وسائل ملنے کا انکشاف کیا، جس کے بعد آئندہ فنڈز فرنٹ کمپنیز کے ذریعے واپسی کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
لیکڈ کیبل کے مطابق ملاقات میں سندھی، بلوچ اور پشتون حلقوں کی جنیوا میں خاموش مدد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت فنڈز کو ’’کمیونٹی ویلفیئر‘‘ اور ’’کنزیومر رائٹس‘‘ کے نام استعمال ہوں گے۔
ملاقات میں تصاویر، شرکا کی گنتی، میڈیا کوریج اور این جی اوز کا ذکر بطور نتائج طے کیا گیا، جبکہ وزارتِ خارجہ سے این جی اوز کے تعارف اور مائیکرو فنڈ کی منظوری کی سفارش کی گئی۔