
بلوچستان؛آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید،5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا،دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے،فالو اپ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شیر بانڈی میں پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد، سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔ فالو اپ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے ،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،پاکستانی سکیورٹی فورسز اور قوم بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔