عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مستحکم رہی ہیں۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں ایک تولے سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 654 ڈالر پر مستحکم ہیں۔
اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔