کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند، اسکولزوینز مالکان کا بھی گاڑیاں نہ نکالنے کا اعلان

کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند، اسکول وینز مالکان نے بھی گاڑیاں نہ نکالنے کا اعلان کردیا۔ شدیدبارشوں کے سبب تمام اسکولز اور کالجز میں تعطیل کا اعلان کردیاگیاہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تعلیمی ادارے  آج بند رکھنے  کا اعلان کیا ہے۔  مسلس بارش کی وجہ سے آج  بروز بدھ کراچی کے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

اوالدین اور طلبہ کی پریشانی کے پیش نظر بروز بدھ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سڑکوں پر بھی بہت زیادہ پانی جمع ہے۔

اسکول وینز کے لیے بچوں کو اسکول لانا ممکن نہیں ہوگا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل