امریکی فورسز کی جانب سے ویننزویلا کی کشتی پر حملے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وینزویلا سے مبینہ منشیات لے جانے والی ایک کشتی پر امریکی فوجی حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا وینزویلا کشیدگی ، ٹرمپ کے حکم پر جنوبی کیریبین میں امریکی بحری جہازتعینات
یہ حملہ امریکی فوج کی کیریبین میں بڑھتی ہوئی موجودگی کے دوران کیا گیا، جس سے وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کی گئی، تاہم وینزویلا نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کیریبین خطے میں امریکہ کی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ اس سے براہ راست تصادم یا بڑے تنازع کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔