پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ اگست2025 میں بھارت سے پاکستان کی درآمدات3کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سالانہ بنیادوں پراگست2025 میں بھارت سے درآمدات37 فیصد بڑھیں۔ اگست2024میں بھارت سے پاکستانی درآمدات کاحجم 2کروڑ33لاکھ ڈالرز تھا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کےڈیڑھ سال میں بھارت سے سالانہ بنیادپردرآمدات میں7باراضافہ ہوا۔ اگست،ستمبر2024میں بھارت سےسالانہ بنیادپردرآمدات میں اضافہ ہواتھا۔
اکتوبر2024،فروری اورمارچ 2025 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات بڑھیں تھیں۔پاکستان نےاس سال مئی میں بھارت کےساتھ ہرقسم کی تجارت پر پابندی لگائی۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل کیےجانے کے بعد کیا گیا۔ پاکستان نےبھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سےدرآمد پر بھی پابندی لگائی۔
اس سے قبل پاکستان نےاگست2019میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی۔
بعدازاں پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔ پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔