فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری کے توسیعی معاہدے پر دستخط کردیے۔
نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ورثے اورسیکیورٹی کا تحفظ کرینگے۔
صیہونی وزیراعظم مغربی کنارے میں قائم متنازع مقبوضہ آبادکاری والے علاقے مالے ایڈیومن کے دورے پرہیں۔
نیتن یاہو نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ جگہ ہماری ہے۔ان کاکہناتھاکہ اس مقام پرہزاروں گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جہاں فلسطینی اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سرائیل کا متنازع منصوبہ ای ون مالے ایڈیومن سے متصل ہے۔اس منصوبے کو 2012 اور 2020 میں امریکا اور یورپی ممالک کے اعتراضان کے باعث روک دیا گیا تھا۔
Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu signed an agreement on September 11, to expand an illegal settlement plan that cuts across land Palestinians seek for a future state pic.twitter.com/hNjYs0vkob
— TRT World (@trtworld) September 11, 2025