پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی برداری سے پاکستانی موقف کی تائید کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے چلیز اور لائحہ عمل کے موجود پر اہم اجلاس ہوا۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
عاصم افتخارکاکہناتھاکہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں،لوگ بے گھرہوئے،بھارت پانی کوبطورہتھیاراستعمال نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارا ساتھ دے گی۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں واٹر سیکیورٹی اہم چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے جیسے اقدامات نے عالمی یقین دہانیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہناتھاکہ قانون کے تحت بھارت سندھ طاس معاہدے کےتحت ڈیٹا شیئرکرنے کا پابند ہے۔
عاصم افتخار نے اسرائیل نے قطرپر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔