وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیرِ زمین گہرائی 20 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا پہاڑی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔