کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں ہوا بلکہ قیمتیں گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے پر موجود ہے۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں نسبتاً مستحکم ہیں، جہاں فی اونس سونا 3 ہزار 480 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔