آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے اسٹار بیٹرز بابراعظم اور محمد رضوان کی مزید تنزلی ہوئی ہے۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابراعظم 3 درجے نیچے جا کر 21ویں اور محمد رضوان 2 درجے نیچے 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بھارت کے ابھیشک شرما بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم اور نسیم شاہ کی بارش میں مزاحیہ ’’سلائیڈنگ ریس‘‘ وائرل، سوشل میڈیا پر دھوم
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز نے 2 درجے بہتری سے 32ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ کپتان سلمان آغا نے 18 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے 59ویں نمبر پر جگہ بنائی۔
بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی نے 8 درجے ترقی کے بعد 26ویں اور محمد نواز نے 15 درجے بہتری کے بعد 43ویں پوزیشن حاصل کی۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا نمبر ون پر براجمان ہو گئے ہیں۔