فلسطینیوں سے جنسی زیادتی کے شواہد موجودہیں۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوں گوتریس نے اسرائیلی فوجیوں کو سخت انتباہ جاری کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون کوخط لکھ دیا۔انہوں نے واضح کیاکہ اسرائیلی فوجیوں کے فلسطینیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کے مصدقہ شواہدہیں۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیلی مسلح افواج فلسطینی قیدیوں کیساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم کاارتکاب کیاہے۔
یہ خط اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ سے قبل جاری کیا گیا جو جنگی تنازعات میں جنسی تشددسے متعلق ہے۔
اقوام متحدہ کو متعدد جیلوں،حراستی مراکز اور ایک فوجی اڈے میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی مصدقہ معلومات ملی ہیں۔
انتونیوگوتریس نے ان اطلاعات پر شدید تشویش ظاہرکی ہے۔ سیکریتری جنرل اقوام متحدہ نے اسرائیلی افواج کو نگرانی کی فہرست میں شامل کردیاہے۔
اقوام متحدہ نے نیتن یاہوحکومت پرزور دیا ہے کہ جنسی تشدد کے تمام واقعات کی تحقیقات کی جائے ۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے گوتریس کے الزمات کو مسترد کردیاہے۔
اسرائیلی سفیرکاکہناہے کہ انتونیو گوتریس اسرائیل پر”جھوٹے الزامات”کے بجائے حماس کے جنگی جرائم پر توجہ دیں۔