بھارتی معیشت پرایٹمی حملہ،ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر کے اعلان نے بھارتی معیشت کا بھٹا بٹھا دیا۔
بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 50 فیصد ٹیرف کا اعلان کیاگیا۔
امریکی صدر روس سے تیل کی خریداری پر بھارت سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ عالمی میڈیا میں اس بات کی متواتر نشاندہی بھی کی جارہے ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
بیان میں کہا گیاکہ ٹرمپ نے بھارت پرمزید25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط بھی کردیے۔ جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ممالک میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہناتھاکہ بھارت نے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی عائد کی ہوئی ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے دفاعی سازوسامان اور توانائی خریدنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار ہے، جو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ بھارت پر ٹیرف کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک روزقبل ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں اضافی درآمدی محصولات عائدکرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پر نافذ 25 فیصد ٹیرف کو مزید بڑھایا جائے گا۔
Trump slams India with tariff25% pic.twitter.com/X41v3pCCBc
— Directorate of Intelligence DOI⚡️ (@intel_DOI) August 6, 2025