بھارت کیخلاف غصہ کم نہ ہوا ، ٹرمپ نے کواڈ سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ امریکی صدر کی جانب سے بھارت کا دورہ منسوخ کیے جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔
امریکی صدرکایہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ چین کے بعدسامنے آیاہے۔جس نے ٹرمپ کے غصے کو دوبالا کردیاہے۔
تجارتی ٹیرف اورروس سے تیل کی خریداری کے معاملے پربھارتی وزیراعظم پہلے ہی ٹرمپ کے غضب کا شکارتھے۔
ایسے میں دورہ چین ، چینی صدر سے شیڈول ملاقات اور بھارتی میڈیا کی بونگیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو مزیدآگ بگولاکردیا۔
نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی صدر نے کواڈ سمٹ میں بھارت جانے سے ہی انکار کردیا۔ امریکی انتظامیہ نے ان کا دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔
امریکی اقدام پر بھارتی میڈیا بھی سیخ پا ہوگیا۔ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اقدام کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیدیا۔
نیویارک ٹائمز اور جرمن اخبار نے ٹرمپ کے دورہ بھارت منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ کواڈ سمٹ کے لئے ٹرمپ کو نئی دہلی پہنچناتھا۔
BREAKING: NYT reports Trump CANCELS India visit for Quad Summit
~ Move comes after PM Modi’s China visit, leaving Trump furiousThis man can’t digest that Modi isn’t giving a damn to him!pic.twitter.com/VUgU7eAhsI
— The Analyzer (News Updates️) (@Indian_Analyzer) August 30, 2025