عالمی میڈیا اورسیٹلائٹ تصاویرنے بھارتی فضائیہ کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ پاکستان میں کوئی بھی ریڈار تباہ نہیں کیاگیا۔
بھارت نے چونیہ ایئربیس میں وائی ایل سی8 لانگ رینج الترا ہائی فریکوئنسی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔
تاہم سیٹلائٹ تصاویر نے بھونڈے دعوے کے قلعی کھول دی۔ جس میں پاکستانی ریڈار اپنی جگہ پر موجود ہے۔
ایک اورجھوٹا دعویٰ کیاگیاکہ چونیہ ایئر بیس پر وائی ایل سی 8 ریڈار تباہ کیاگیا۔ جہاں پاکستان کے 4.5 جنریشن طیارے آپریٹ کرتے ہیں۔
چونیہ ایئرفیلڈ بنیادی طور پر ریڈار سائٹ ہے اور اس کے ساتھ دیگر یونٹس بھی موجود ہیں۔ یہاں سے کوئی بھی طیارے آپریٹ نہیں ہوتے نہ ہی یہاں پاکستانی طیارے ہوتے ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر نے چونیہ ایئر بیس پر ریڈار اپنی جگہ موجود ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے چیف نے جس بھونڈے انداز میں ناکامی چھپانے کی کوشش کی وہ الٹاہزیمت کا سبب بن گئی۔
عالمی میڈیا اورسیٹلائٹ تصاویرنے بھارتی فضائیہ کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیاہے ۔ بھارتی دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔