اسٹیٹ بینک پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق موجودہ معاشی اشاریوں، مہنگائی کی رفتار اور مالیاتی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے تاہم اقتصادی غیر یقینی اور عالمی مالیاتی دباؤ کے باعث پالیسی میں احتیاط برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ مالیاتی تسلسل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے، تاہم نجی شعبے کے لیے قرضوں کی لاگت بدستور بلند سطح پر رہے گی۔ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنا اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنا ہے۔