پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پوری دنیا بےیقینی کے عالم میں یہ سب دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں پرگولیاں چلانے، پوری آبادی کو بھوکا مارنے کا کوئی جواز نہیں، محصور لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کو درست قرارنہیں دے سکتے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتا ہے۔