پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔
اداکارہ زارا نور عباس کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی، جس میں انہوں نے مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم) کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ماضی میں خاندانوں میں قربت تھی، لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں بلا جھجک جایا کرتے، مل کر کھانا کھاتے اور بچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے۔
زارا نور عباس نے کہا کہ آج کے دور کی تنہائی اور مسائل کا حل اسی نظام میں پوشیدہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے “مشترکہ خاندانی نظام زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔
ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور کئی افراد نے موجودہ اکیلے رہنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔
کچھ صارفین نے حالیہ واقعات کا حوالہ دیا، جیسے اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان، جو تنہا رہتی تھیں اور جن کی لاشیں کئی دن بعد ان کے گھروں سے ملی تھیں۔