
حماس القسام بریگیڈ/ فوٹو
حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی کا منصوبہ رکھتا ہے، جو خطے میں مزید تباہی اور عدم استحکام کا باعث بنے گا۔
حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگی جرائم کو جھوٹے دعوؤں کے ذریعے جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حماس کا آزاد ریاست کے قیام تک ہتھیارنہ ڈالنے ، اسرائیلی کا حملے جاری رکھنے کا اعلان
ترجمان حماس کے مطابق نیتن یاہو کے بیانات 60 ہزار فلسطینیوں کے قتل سے بری ہونے کی ناکام کوشش ہیں، جن میں 18 ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔
حماس نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 22 ماہ سے نسل کشی، قتل عام اور منظم تباہی جاری ہے، جبکہ نیتن یاہو کا غزہ پر قبضہ نہ کرنے کا دعویٰ محض فریب ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نیتن یاہو فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی کا منصوبہ رکھتا ہے، جو خطے میں مزید تباہی اور عدم استحکام کا باعث بنے گا۔