بھارت کیخلاف غصہ کم نہ ہوا،ٹرمپ نے کواڈ سمٹ میں شرکت سے انکار

بھارت کیخلاف غصہ کم نہ ہوا ، ٹرمپ نے کواڈ سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ امریکی صدر کی جانب سے بھارت کا دورہ منسوخ کیے جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔

امریکی صدرکایہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ چین کے بعدسامنے آیاہے۔جس نے ٹرمپ  کے غصے کو دوبالا کردیاہے۔

تجارتی ٹیرف اورروس سے تیل کی خریداری کے معاملے پربھارتی وزیراعظم پہلے ہی ٹرمپ کے غضب کا شکارتھے۔

ایسے میں دورہ چین ، چینی صدر سے  شیڈول ملاقات اور بھارتی میڈیا کی بونگیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو مزیدآگ بگولاکردیا۔

نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی صدر نے کواڈ سمٹ میں بھارت جانے سے ہی انکار کردیا۔ امریکی انتظامیہ نے ان کا دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔

امریکی اقدام پر بھارتی میڈیا بھی سیخ پا ہوگیا۔ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اقدام کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیدیا۔

نیویارک ٹائمز اور جرمن اخبار نے ٹرمپ کے دورہ بھارت منسوخ ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ کواڈ سمٹ کے لئے ٹرمپ کو نئی دہلی پہنچناتھا۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا