ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 97 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں