6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

6 روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے کا نقصان

مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی، محمد اویس چوہدری

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما محمد اویس چوہدری نے کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی جب کہ اب تک معیشت کو تقریباً 50 ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے، اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے باعث ملکی معیشت کو اب تک تقریباً 50 ارب روپے کا نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے جب کہ ہڑتال مزید جاری رہی تو معاشی نقصانات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات قانونی اور آئینی ہیں اور ان کے حصول کے لیے پرامن اور جمہوری انداز میں جدوجہد کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک مطالبات پر کوئی ٹھوس، واضح اور قابلِ عمل لائحہ عمل پیش نہیں کیا گیا۔

محمد اویس چوہدری نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز صرف وعدوں، یقین دہانیوں یا زبانی تسلیوں کی بنیاد پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ حکومت کو مطالبات تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے اور وہ حکومت کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم مذاکرات کا مقصد صرف ہڑتال ختم کرانا نہیں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش بنیادی مسائل کا مستقل اور عملی حل ہونا چاہیے۔

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات کی منظوری اور ان پر عملی پیش رفت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

Related posts

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ