بلیک ہیڈز جلد کا ایک عام ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا سب ہی کرتے ہیں، تاہم خواتین اس ضمن میں خاصی پریشان دکھائی دیتی ہیں۔، اور اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی بھی کرتی ہیں۔
بلیک ہیڈزعموماً ناک اور ٹھوڑی کے اردگرد نمودار ہوتے ہیں، اور دیکھنے میں برے لگتے ہیں۔ لیکن اب پریشان ہونے اور اس کے لیے مہنگی مصنوعات خریدنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اب آپ گھر پر ایک آسان اور مؤثر اسکرب تیار کرکے اس مسئلے سے صرف 5 سے 10 منٹ میں نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے چاول کے آٹے کو اس طرح استعمال کریں
اس اسکرب کی تیاری کے لیے جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں، ان میں چاول کا آٹا اور لیموں کا رس شامل ہے۔
جلد کے لیے چاول کی افادیت سے ہر کوئی واقف ہے یہ جلد کویکسفولیٹ کرنےاور کھلے مساموں کو بند کرنے میں بے مثال ہے، جبکہ دوسری جانب لیموں کا رس داغ دھبے دور کر کے جلد کی رنگت نکھارنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
اس اسکرب کو تیار کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ چاول کا آٹا لے کر اس میں چند قطرے تازہ لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی مکس کر کے اس کا پیسٹ تیار کر لیں۔
اس آمیزے کو چہرے پر لگاکر ہلکے ہاتھ سے دائروں کی صورت میں مساج کریں، کچھ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، پھرٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔