روسی صدر پیوٹن کا شہباز شریف سے آگے بڑھ مصافحہ ، یہ عمل عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔ روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چین میں موجود ہیں۔
ولادیمر پیوٹن اس موقع پر چینی حکام سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ اجلاس میں شرکا کے گروپ فوٹو کے بعد روسی صدر چینی صدر کے ہمراہ جانے لگے۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کو دیکھا تو آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ کیا ۔ واقعے کو عالمی ذرائع ابلاغ نے خاص طور پر رپورٹ کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا چین پہنچنے پر زبردست خیرمقدم کیاگیا تھا۔ اور گروپ فوٹو کے موقع پر روسی صدر نے خاص طور پرآگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا۔
یہ منظر چینی میڈیا ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا میں بھی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ایک چینی اخبار کے آفیشل اکائونٹ سے بھی اس غیر معمولی واقعے کو شیئر کیاگیا۔
BREAKING: Russian President Vladimir Putin breaks protocol to meet Pakistan’s PM Shehbaz Shareef at SCO. pic.twitter.com/4B003eBZAP
— The Daily CPEC (@TheDailyCPEC) August 31, 2025