سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ان دنوں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپےہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 857 روہے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے کا ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا  3390  ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026، پہلا سیمی فائنل، فرانس بمقابلہ اسپین، فائنل سے پہلے فائنل

کانگو میں ایبولا وائرس کا قہر جاری، ہلاکتیں 648 ہو گئیں

اٹلی میں شدید گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان