کانگو میں ایبولا وائرس کا قہر جاری، ہلاکتیں 648 ہو گئیں

افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں خطرناک ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کانگو کی وزارت صحت کے مطابق ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1830 تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث اب تک 648 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اس وقت تقریباً 780 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 284 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایبولا کا پھیلاؤ ابتدائی طور پر اٹوری، نارتھ کیوو اور ساؤتھ کیوو صوبوں تک محدود تھا تاہم اب وائرس ملک کے چوتھے صوبے ہاؤت اوئیلے تک بھی پہنچ گیا ہے جہاں وامبا ہیلتھ زون میں 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

عالمی ادارے اور امدادی تنظیمیں ایبولا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرگرم ہیں۔ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کے خلاف اقدامات کے لیے 910 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (Africa CDC) نے ایبولا سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے بھی کانگو میں بنڈی بگيو ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث بننے والی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا جیسے خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری نگرانی، بروقت علاج اور متاثرہ علاقوں میں مؤثر اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026، پہلا سیمی فائنل، فرانس بمقابلہ اسپین، فائنل سے پہلے فائنل

اٹلی میں شدید گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ایران پر امریکا کا پروجیکٹائلز حملہ، 4 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ