غزہ: اسرائیلی حملے میں مزید 4 صحافی شہید، مجموعی تعداد 244 ہوگئی

غزہ: خان یونس کے النصیر اسپتال پر اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مزید چار صحافی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی مجموعی تعداد 244 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں حسام المصری (رائٹرز)، محمد سلامہ (الجزیرہ)، مریم ابو دقہ (انڈیپینڈنٹ عربیہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس) اور معاذ ابو طہ (NBC) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں قحط سے دم توڑتے بچوں کی لرزہ خیر کہانی، برطانوی ڈاکٹر کی زبانی

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت یہ صحافی اسپتال کے احاطے میں اپنی کوریج کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔

فلسطینی میڈیا اداروں نے صحافیوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منظم قتل عام ہے جس کے لیے اسرائیل اور اس کے حامی طاقتیں براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عالمی صحافتی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل کو اس جرم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا