ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے وفود کی اعلیٰ سطحی مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے وفد کی قیادت ایڈوائزر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش سے ایسا تعلق چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کردے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت جارہ ہے جبکہ سارک کی بحالی اور خطے میں تعاون کے فروغ پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔