شہر قائد میں رم جھم کا سلسلہ جاری، سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقے سرجانی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور اطراف، لیاقت آباد، ناظم آباد، سائٹ ایریا ، گارڈن میں بونداباندی جاری ہے، جبکہ ایم اے جناح روڈ ، گرومندر اور صدر میں رم جھم جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں اس وقت جنوب مغرب سے 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، شہر میں بونداباندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 27 اگست سے ایک بار پھر بارش کے سلسلہ کا آغاز ہوگا، جو کہ 30 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔