بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں امپائر کمار دھرما سینا سے الجھ پڑے۔
بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر ہوں یا موجودہ کھلاڑی کے ایل راہول یہ تمام ہی بدتمیزی میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔
پچھلے دنوں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کاؤنٹی کے گراؤنڈ اسٹاف سے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اب کے ایل راہول کی جانب سے امپائر کمار دھرما سینا سے الجھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
KL Rahul to Dharmasena:
“What do you want us to do, keep quiet?
“What do you want us to do, bat bowl and go home?”KL Rahul came to save Prasidh Krishnapic.twitter.com/a6la9HvZB5
— Farrago Abdullah Parody (@abdullah_0mar) August 1, 2025
ہوا کچھ ہوں کہ اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ اور بھارتی فاسٹ بولر پرسِدھ کرشنا کے درمیان اس وقت تلخی پیدا ہوگئی جب روٹ نے ایک خوبصورت باؤنڈری لگائی جس پر بولر نے کچھ جملے کسے۔
واقعے کے بعد میدان میں موجود امپائر احسن رضا اور کمار دھرما سینا نے فوری طور پر دونوں کھلاڑیوں کو قریب بلاکر حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔
صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہوگئی جب بھارتی نائب کپتان کے ایل راہول اپنے بولر کا دفاع کرتے ہوئے امپائر دھرما سینا سے الجھ پڑے۔ کے ایل راہول نے امپائر سے اس انداز میں بات کی جو امپائر کے نزدیک غیر مناسب تھا جس پر دھرما سینا نے انہیں فوراً تنبیہ کی۔
کے ایل راہول نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی ٹیم سے صرف جذبات سے عاری کھیل کی توقع کی جاتی ہے؟ اس پر دھرما سینا نے واضح کیا کہ کسی بھی بولر کو بیٹر کے اتنا قریب جاکر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے۔
دھرما سینا نے مزید کہا کہ اگر کوئی بولر آپ کے قریب آ کر اسی طرح گفتگو کرے تو کیا آپ اسے برداشت کریں گے؟ ہمیں کھیل میں حدود کا خیال رکھنا ہوگا۔
کے ایل راہول نے جواب میں کہا ’’تو کیا ہم صرف بولنگ اور بیٹنگ کریں اور سیدھے گھر چلے جائیں؟‘‘ اس پر امپائر نے گفتگو ختم کرتے ہوئے راہول کو آگاہ کیا کہ میچ کے بعد اس واقعے پر باقاعدہ بات کی جائے گی۔