جنرل ساحرشمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی جنرل فیض الرحمان سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پربات چیت

جنرل ساحرشمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹرماسٹرجنرل کی ملاقات۔ مہمان جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

کوارٹر ماسٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل فیض الرحمان نے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے یہ ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں موجودہ سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں موجودہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیاگیا۔

چیئرمین جے سی ایس سی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار پر روشنی ڈالی اوردفاعی تعاون کی نئی راہوں کی نشاندہی کی۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل