پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

یوم آزادی کے موقع پرگوگل نے اپنےڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز حلالی پرچم کو نیلے آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا، جبکہ پس منظر میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں میں گوگل لکھا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا اے آئی ٹول: تصویریں اب ویڈیو بنیں گی، وہ بھی آواز کے ساتھ!

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونےوالے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گوگل نے رواں برس بھی پاکستان کے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے وطن عزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی