بینک کی نمائندہ لڑکی کو گھربلا کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
26 سالہ لڑکی کو بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں گھر بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ متاثرہ لڑکی کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہے
واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیاہے۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیاکہ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے گھربلا کرزیادتی کا نشانہ بنایا اورویڈیو بناتے رہے۔
لڑکی نے بتایاکہ7 1 جولائی کومہزورنامی شخص نے کریڈٹ کارڈکے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔
رات سوا 8 کے قریب نجی اسپتال پہنچی تووہ شخص ایک مکان پر لے گیا۔مکان میں پہلے سے ایک مرد اور خاتون موجود تھی۔
لڑکی کے بیان کے مطابق اسے نشہ آور جوس پلاکر نیم بے ہوش کیاگیا اور درندگی کا نشانہ بنایاگیا۔ اس دوران ویڈیو بھی بنائی گئی۔
لڑکی کا کہناتھاکہ اس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیاگیا کہ دوبارہ ملنے آنا،ورنہ ویڈیو وائرل کری جائے گی۔ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔
بہادر آبادپولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی پولیس کو واقعے کی اطلاع دیے بغیراسپتال پہنچ گئی تھی۔
ایم ایل او کی اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی تھی اورپولیس نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔
واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔