پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ تھانہ شادمان،ج ناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس پرسماعت جاری تھی۔
انسدا دہشت گردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اےٹی سی کی جانب سے آج ہی فیصلہ سنائےجانے کا امکان ہے۔
اےٹی سی کےجج منظرعلی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ کوٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد،
عمر سرفراز چیمہ ،اعجازچوہدری اورمحمود الرشیدبھی موجودہیں۔
تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کر لیے۔
جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج منظر علی گل سماعت کے بعد آٹھ کر چیمبر چلے گئے۔
کوت لکھپت جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔