مودی کوعاصم منیرکاخوف تھا،اسی لے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی،بلوم برگ

مودی کوعاصم منیرکاخوف تھا،اسی لے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی۔ امریکی اخبارکی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

بلوم برگ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو ٹرمپ نے 17 جون کوکھانے پر دعوت دی تھی۔  تاہم بھارتی وزیراعظم مودی فیلڈ مارشل سے خوفزدہ تھے۔

جریدے کے مطابق مودی کو خدشہ تھا کہ کہیں امریکی صدر ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرادیں۔

بھارتی وزیراعظم نے اسی خوف سے امریکی صدر کے کھانے کی پیشکش سے انکار کردیا۔

17جون کو امریکی صدر اور مودی کے درمیان 35 منٹ کی گفتگو ہوئی جوامریکا بھارت تنائو میں اضافے کاسبب بنی۔

اخبار کے مطابق اسی گفتگو کے بعد ہی امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قراردیا اور 50 فیصد ٹیرف لگادیا۔

امریکااور بھارت کے تعلقات میں تلخی اسی گفتگو کے بعد آنا شروع ہوگئی تھی۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا