مودی کوعاصم منیرکاخوف تھا،اسی لے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی۔ امریکی اخبارکی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
بلوم برگ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو ٹرمپ نے 17 جون کوکھانے پر دعوت دی تھی۔ تاہم بھارتی وزیراعظم مودی فیلڈ مارشل سے خوفزدہ تھے۔
جریدے کے مطابق مودی کو خدشہ تھا کہ کہیں امریکی صدر ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرادیں۔
بھارتی وزیراعظم نے اسی خوف سے امریکی صدر کے کھانے کی پیشکش سے انکار کردیا۔
17جون کو امریکی صدر اور مودی کے درمیان 35 منٹ کی گفتگو ہوئی جوامریکا بھارت تنائو میں اضافے کاسبب بنی۔
اخبار کے مطابق اسی گفتگو کے بعد ہی امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قراردیا اور 50 فیصد ٹیرف لگادیا۔
امریکااور بھارت کے تعلقات میں تلخی اسی گفتگو کے بعد آنا شروع ہوگئی تھی۔