اسرائیلی کابینہ کا غزہ پر قبضے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، فلسطینی صدر

فلسطینی صدر محمود عباس  نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا غزہ پر قبضے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کی جبری بے دخلی انسانیت سوز جرم ہے، اسرائیلی منصوبے غزہ کے ساتھ ساتھ اردن میں بھی ظلما بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

فلسطینی قیادت نے اسرائیلی منصوبوں کو تباہ کن انسانی سانحہ قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

فلسطین نے فوری طور پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی پر زوردیا۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا