فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا غزہ پر قبضے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کی جبری بے دخلی انسانیت سوز جرم ہے، اسرائیلی منصوبے غزہ کے ساتھ ساتھ اردن میں بھی ظلما بڑھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی
فلسطینی قیادت نے اسرائیلی منصوبوں کو تباہ کن انسانی سانحہ قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
فلسطین نے فوری طور پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی پر زوردیا۔