پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو چند روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کی اصل وجہ اب سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صبا قمر لاہور میں ایک ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران طبیعت کی خرابی کا شکار ہو گئیں، انہیں سانس لینے میں دشواری اور دمہ کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیے۔
صبا قمر کے اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہوسکیں۔
مداح اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں جبکہ صبا قمر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب بہتری کی جانب گامزن ہیں اور جلد اسکرین پر واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں۔