کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔
سپر ہائی وے، بحریہ ٹاؤن، لانڈھی، قائد آباد اورا طراف میں تیز بارش ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستان پر بننے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، جس سے اندرون سندھ سمیت شہر قائد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج شام سے بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والے ہو جائیں ہوشیار، طوفانی بارش کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خطرہ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات چند روز قبل ہی جاری کردی گئی تھی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہے گا۔