ایران پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت ہمیشہ یاد کھے گا۔صدرپزشکیان نے جنگ کے دوران ایران کی بھرپورحمایت اور ساتھ دینے پرپاکستانی حکومت اورعوام کاشکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تاریخ،زبان، ادب، ثقافت اوردین کے لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برادر اسلامی ممالک ہیں۔
ایرانی صدر نے دونوں ممالک کو ان بنیادوں پر کھڑے تعلقات کومزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہون نے کہا کہ اقبال کی شاعری مسلم امہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستانی ادب اور شاعری نے ہمیشہ اسلامی نظریات اور امت مسلمہ کے روشن مستقبل کی عکاسی کی ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ امت مسلمہ کوجتنی یکجہتی کی اب ضرورت ہے جو پہلے کبھی نہ رہی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور سیاستدان،علمااورتاجر ایک دوسرے کے ساتھ ملکرکردار ادا کرنا ہوگا۔
ایرانی صدر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام،سرحدی تجارت کو فروغ دینے پراقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ سرحدی سیکیورٹی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔
ڈاکٹرمسعودپزشکیان نے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کوایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ایران ان معاہدوں کوجلد حتمی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ایرانی صدر نے بین الاقوامی معاملات پر بات کرتے ہوئے غزہ، لبنان اور شام میں اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیاہے۔