طب کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے جس میں 30 سال 6 مہینے تک منجمد رہنے والے بیضے سے بچے نے جنم لیا ہے جسے بعض لوگ ’’دنیا کا سب سے بوڑھا بچہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
یہ بیضہ 62 سالہ لنڈا آرچرڈ نے اپنے شوہر کے ہمراہ آئی وی ایف کے ذریعے 1994 میں محفوظ کرایا تھا، تاہم ٹم پیئرس اور لنزے سات برس سے بچے کے لیے کوشاں تھے جس میں ناکامی پر اُنہوں نے کسی اور کے بیضے سے بچے کی پیدائش کا فیصلہ کیا، اور گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک آئی وی ایف کلینک میں 35 سالہ لنزے اور 34 سالہ ٹم پیئرس نے تقریباً 30 برس قبل منجمد کیے جانے والے بیضے سے اپنے بیٹے تھڈویس ڈینیئل کو خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ماہ کے بعد تک دودھ پلانا ماں اور بچے کی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل سنہ 2022 میں امریکی ریاست ٹینیسی میں ریچل ریجوے نامی خاتون نے 1992 میں منجمد بیضے سے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔
ایک اندازے کے مطابق، امریکہ میں اس وقت 15 لاکھ تک منجمد بیضے موجود ہیں۔