جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر پہنچ گئے،عبدالفتاح السیسی ودیگر حکام سے اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر پہنچ گئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس  آف اسٹاف نے  پاک مصر دفاع و سلامتی سے متعلق مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات  کی۔

ان کی مصر کے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار، مسلح افواج کے کمانڈر انچف جنرل عبدالمجید احمد سقر سے  بھی ملاقات ہوئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سوئزکینال اتھارٹی کے چیئرمین ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔

بعد ازاں جنرل ساجد مرزا جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد احمد الطیب سے بھی ملے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل