
سینیٹر عرفان صدیقی بتول راجپوت کے پروگرام’’بول رپورٹس‘‘ میں خصوصی انٹرویو دے رہے ہیں / فوٹو
جتنی سہولتیں بانی پی ٹی آئی کو ہیں کسی قیدی کو نہیں ملتیں،انہیں جیل میں سب سے زیادہ سہولتیں حاصل ہیں۔ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خان صاحب کویادنہیں دوسروں سےکیاسلوک ہوا؟۔
یہ بات انہوں نے بتول راجپوت کے پروگرام’’بول رپورٹس‘‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جیل مینول اجازت دے تو سہولیات دی جائیں۔ ان کاکہناتھاکہ سیاسی قیدی سہولیات نہ ہونےکی شکایت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کےبیٹوں کا والدکی فکرکرنا فطری ہے،ان کےصاحبزادے وطن آناچاہیں توویلکم۔ لیگی سینیٹرکاکہناتھاکہ برطانیہ کے شہریوں پرپاکستان آنےمیں کوئی پابندی نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ مہذب سیاست کریں گے توکوئی مسئلہ نہیں،پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ بالکل مختلف ہے۔ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف کومذاکرات کاکوئی تجربہ نہیں۔
ن لیگ کے رہنما نے کہاکہ تمام باتیں بانی کی رہائی پرشروع اورختم ہوتی ہیں۔ان کاکہناتھاکہ کسی صوبےکےسربراہ کوایسابیان نہیں دیناچاہیے۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی تمام باتیں غیرسیاسی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان کےدورمیں40ہزارطالبان کوملک میں بسایاگیا۔
ان کاکہناتھاکہ افغان طالبان یہاں رچ بس گئے ہیں،نکالنامشکل ہے۔عرفان صدیقی نے سوال کیاگنڈاپورکےنزدیک گڈطالبان کون ہیں؟۔
ان کاکہناتھاکہ گڈطالبان کوگنڈاپورکےحمایتی افرادکوبھتےدیتےہیں۔ لیگی سینیٹر کا کہناتھاکہ نوازشریف نےکہاپی ٹی آئی کوکےپی میں حکومت کرنےدی جائے۔
انہوں نے کہاکہ کے پی میں12سال،وفاق میں4سال،کوئی منصوبہ نہیں،یسوں منصوبےن لیگ کےہیں،پی ٹی آئی بتائے؟۔
ن لیگ کے رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کوئی فکر نہیں،سیاست دانوں نےجیل کاٹی شکایات نہیں کیں۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ نواز شریف نےکبھی جیل میں سہولیات کامطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہناتھاکہ جیل مینول اجازت دے توسہولیات دی جائیں،سیاسی قیدی سہولیات نہ ہونےکی شکایت نہیں کرتے،
ان کا مزید کہناتھاکہ دفاعی اداروں پرحملہ کیا گیا،چوری چھپےنہیں ہوا،9مئی واقعات کےملزمان کودرست سزادی گئی۔
۔