لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہو رہی ہیں۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز رسمِ چادر پوشی سے ہو گا جبکہ دن 11 بجے دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مزار حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین اور بلال یاسین سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
عرس کی تقریبات 15 اگست تک جاری رہیں گی، عرس کے سلسلے میں 15 اگست کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
عرس کے موقع پر زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکیورٹی، لنگر اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔