کیا آپ نے کبھی 82 فٹ اونچے درخت کو عمارت کے بیچوں بیچ اگتے دیکھا ہے؟ نہیں؟ تو آپ کو دبئی کے “The Green Planet” میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس چار منزلہ مصنوعی عمارت میں آپ کو حقیقی فلائنگ فاکس چمگادڑیں، سست روی سے چلتے سلوٹھ، خطرناک ایناکونڈا سانپ اور چیختے سیبا بیٹس سب ایک ہی چھت کے نیچے اور وہ بھی کھلے ماحول میں ملیں گے۔
یہ کوئی فلمی سیٹ نہیں بلکہ حقیقی بایو ڈوم ہے، جو دبئی کے سٹی واک میں 60,000 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔
یہاں درخت مصنوعی ہے مگر اصل سے زیادہ حیرت انگیز، اور عمارت کا ڈیزائن تو ایسا جیسے سائنس فکشن فلم سے نکلا ہو۔
یہاں آپ رات کو کیمپنگ بھی کر سکتے ہیں، لیکن خبردار! سانپوں اور چمگادڑوں کے ساتھ رات گزارنے کی ہمت سب میں نہیں ہوتی۔
تو کیا آپ تیار ہیں دبئی کے سب سے “وائلڈ” ایڈونچر کے لیے؟ کمنٹ میں بتائیں کہ کیا آپ اس انوکھے جنگل میں ایک رات گزار سکتے ہیں؟